مودی کے یوٹیوب سبسکرائبر ایک کروڑ سے متجاوز
نئی دہلی، فروری ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر وزیر اعظم نریندر مودی کے چینل کے سبسکرائبر کی تعداد منگل کو ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ "نریندر مودی” چینل 26 اکتوبر 2007 کو بنایا گیا تھا جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر بھی متحرک ہیں۔ ٹویٹر پر ان کے 753 لاکھ فالوور، انسٹاگرام پر 651 لاکھ اور فیس بک پر 468 لاکھ فالوور ہیں۔ یوٹیوب پر مسٹر مودی کے سبسکرائبر کی تعداد ملک کے کسی بھی بڑے لیڈر سے زیادہ ہے۔ اپوزیشن لیڈروں میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی 5.25 لاکھ، ششی تھرور کے 4.39 لاکھ، سے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے 3.73 لاکھ اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے 2.12 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبر ہیں۔