کورونا سےدنیا میں1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ، تقریباََ 7.20 لاکھ ہلاکتیں

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور تقریباََ 7.20 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 19،306،868 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 719،830 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،941،635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 161،328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2،962،442 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 99،572 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49،769 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 933 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20،88،612 اور ہلاک شدگان کی تعداد 42،518 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 619،088 ایکٹو کیسز ہیں۔ وہیں اس وبا سے 1427006 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

Related Articles