میں صرف نام کا نواب ہوں:سیف علی خان
ممبئی،اکتوبر۔بھارتی اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف نام کے نواب ہیں، ان کی حویلی سے فائدہ ان کی ماں شرمیلا ٹیگور کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے اپنے گھر سے متعلق یہ بھارتی ٹیلی وڑن شو کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کپل شرما نے سیف سے سوال کیا کہ کیا آپ بطور اداکار زیادہ کماتے ہیں یا پھر اپنی حویلی کے کرائے سے زیادہ کماتے ہیں۔اس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ شوٹنگ کے لیے حویلی کرائے پر دینے کا فائدہ والدہ شرمیلا ٹیگور کو ہوتا ہے، میں تو صرف نام کا نواب ہوں۔واضح رہے کہ ویب سیریز تانڈو کی شوٹنگ کے لیے پٹودی خاندان کی آبائی حویلی کرائے پر دی گئی تھی۔