کوئی اور راستہ نہیں بچا
تحریر لکھ کر ایک اور بھارتی اداکارہ کی خودکشی
بنگلور،اکتوبر۔ شہر بنگلور میں رہائش پذیر 25 سالہ اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی۔میڈیا کے مطابق، پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز صبح کے وقت اداکارہ سوجانیا کے بنگلور میں واقع اپارٹمنٹ سے ان کی لاش ملی ہے۔پولیس نے سوجانیا کے کمرے سے خودکشی سے قبل لکھا گیا مبینہ 4 صفحوں پر مشتمل تحریری نوٹ بھی برآمد کرلیا ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے انہیں درپیش ذہنی مسائل اور ان پر قابو نہ پانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔خود کشی سے قبل لکھے گئے مبینہ خط میں سوجانیا نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی ٹھہرانے کے بجائے خود کو ٹھہرایا ہے اور اپنی فیملی سے اس عمل کے لیے معافی بھی طلب کی ہے۔کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سوجانیا نے خط میں لکھا کہ ’میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں زندگی میں کبھی ایسی کوئی احمقانہ حرکت نہیں کروں گی لیکن میرے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے ، میں اندر سے مکمل طور پر مرگئی ہوں۔‘میڈیا رپورٹ کے مطابق ، سوجانیا ان دنوں کام کے سلسلے میں بنگلور شفٹ ہوئی تھیں۔دوسری جانب سوجانیا کناڈا فلم انڈسٹری میں ٹی وی سیریز سمیت کچھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔