اب ایمبولینس سے سائرن کی جگہ طبلے اور بانسری کی موسیقی سنائی دے گی، مگر کہاں؟
نئی دلی ،اکتوبر۔نئی دلی میں اب بہت جلد ایمبولینس سے روایتی سائرن کے بجائے طبلے اور بانسری کی موسیقی سنائی دے گی۔میڈیا کے مطابق نئی دلی میں ایمبولینس کے روائتی سائرن کو طبلے اور بانسری کی آواز میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی سائرن کی چیختی ہوئی آواز کو بانسری اور طبلے کی موسیقی میں بدل دیا جائے گا۔خیال کیا جارہا ہے کہ کورونا وبا کیدوران بھارت میں ہر طرف مریضوں کی وجہ سے ایمبولینسز گھومتی رہیں جس کے سائرن کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا اور اسی خوف کو ختم کرنیکیلئے ایمبولینس کے سائرن کوبانسری اور طبلے کی موسیقی میں تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ لوگ سنیں تو گھبرائیں نہیں۔