ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوا، پیٹرول 19 ویں دن بھی مستحکم
نئی دہلی ، ستمبر.بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پٹرول کی قیمت 20 ویں دن مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔ گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔ آج دہلی میں انڈین آئل پمپ پر پٹرول یہاں 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، وہیں ڈیزل بھی 88.82 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹررہا۔امریکی تیل کے ذخائر کے تین سال کی کم ترین سطح پرآنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے بعد ہفتے کے اختتام پربرینٹ کروڈ 78.099 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ۔ امریکی کروڈ بڑھ کر 73.98 ڈالر فی بیرل پررہا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔