ہندوستان گرین انرجی میں عالمی رہنما بنے گا: مکیش امبانی
نئی دہلی، 03 ستمبر , ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور دنیا آب و ہوا کے محاذ پر ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سامنے گلوبل وارمنگ کے خطرات کے ساتھ ہمارے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے اور وہ ہے تیزی سے سبز ، صاف اور قابل تجدید توانائی کو اپنانا۔ اس آفت کو مواقع میں بدل کر ہندوستان کو سبز توانائی میں عالمی رہنما بننا ہوگا۔وزیر اعظم مودی کے ‘گرین ہائیڈروجن مشن’ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے بین الاقوامی موسمیاتی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عملی طور پر کہا کہ یہ ایک دوہری حکمت عملی ہے جس میں خام تیل پر ہندوستان کا انحصار کم ہوگا ، دوسری طرف ہندوستان عالمی کوششون کی قیادت کرکے عالمی لیڈر بنے گا۔ ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی یعنی ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پر مشن کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک اور دنیا کو سبز توانائی اپنانے کا پیغام دیا ہے۔ ملک نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں 100 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اب ہم 2022 تک 175 گیگاواٹ کے ہدف کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہندوستان گرین انرجی میں عالمی رہنما بن سکتا ہے اس کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے نشاندہی کی کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کے وسائل سے بھرا ہے۔ یہاں سورج، ہوا وافر توانائی فراہم کرتے ہیں۔ سال میں 300 دن دھوپ ہوتی ہے۔ کوئی بھی ملک صرف 0.5 فیصد زمین کا استعمال کرتے ہوئے 1000 جی ڈبلیو شمسی توانائی پیدا کر سکتا ہے۔ ٹو وے گریڈ، مائیکرو گرڈ ، بہتر توانائی ذخیرہ کرنے کے حل اور اسمارٹ میٹر میں سرمایہ کاری کرکے ہم اسے عام آدمی تک پہنچاسکتے ہیں۔ حکومت ہند ملک میں گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، جو سرمایہ کاری کو راغب کرے گی۔