کرشمہ کپور بھی فلم ’باڈی گارڈ‘ کا حصہ تھیں


ممبئی،۳؍ستمبر,کیا آپ کو معلوم ہے کہ کرشمہ کپور بھی سلمان خان اور کرینہ کپور کی کامیاب فلم ’باڈی گارڈ‘ کا حصہ تھیں۔اس فلم میں کرینہ کپور، سلمان خان کو تنگ کرنے کے لیے گمنام لڑکی بن کر فون کرتی ہے جس سے سلمان خان دور رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ فلم میں چھایا کی آواز دراصل کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کی تھی۔ اس حوالے سے کرشمہ نے انٹرٹینمنٹ کی رات نامی پروگرام میں تین برس قبل بتایا تھا کہ وہ بھی فلم باڈی گارڈ کا حصہ رہی ہیں اور فلم میں سلمان کو تنگ کرنے والی آواز دراصل میری ہی آواز تھی۔اسکی وجہ یہ تھی کیونکہ میری سلمان سے بہت اچھی دوستی ہے اور وہ میرے کافی قریب ہے، جبکہ کرینہ سلمان کے لیے ایک چھوٹی سی بچی ہے اور وہ اسے اسی انداز میں ڈیل کرتے ہیں۔

Related Articles