دوسری بار ایک دن میں کورونا کے 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ

نئی دہلی،  دنیا میں عالمی وبا ’کووِڈ۔19‘ کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ مہم میں 30 ستمبر کو 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا اور کل ٹیسٹ کے اعداد و شمار ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ ہو گئے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب ایک دن میں 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل ٹیسٹ کیا گیا۔

قبل ازیں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں دن بہ دن زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کی مہم میں 24 ستمبر کو ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار409 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں 30 ستمبر کو کورونا وائرس سیمپل کا ٹیسٹ 14 لاکھ 23 ہزار 52 تھا اور گذشتہ روز اعداد و شمارسات کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار 781 پہنچ گئے۔

ملک میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر اوسط 54ہزار 92 لاکھ 773 ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

چھ اپریل تک کل ٹیسٹ کی تعداد محض 10 ہزار تھی۔ بعد ازاں کورونا کے کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی کورونا ٹیسٹ میں بھی تیزی آئی۔ سات جولائی کو سیمپل ٹیسٹ کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی اور اس کے بعد تیزی سے بڑھتی گئی۔ 17 ستمبر کو کورونا ٹیسٹ چھ کروڑ کے اعداد شمار سے تجاوز کر گیا اور اب نو دن میں ہی ایک کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ سے یہ سات کروڑ سے تجاوز کر گیا۔

 

Related Articles