فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی پر بھی عامر خان کی تعریفیں

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج کل انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کے دوران اسپورٹس ایپ ڈریم 11 کے اشتہارات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ان اشتہارات میں کرکٹرز کو فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کی وجہ سے اور ایوارڈز کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پرعامر خان کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اب سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی اس بات پر تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی پر اشتہار میں طنز کیے جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور نہ ہی غصّے کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اسپورٹس ایپ ڈریم 11 کے اشتہار دکھایا گیا ہے کہ عامر کرکٹر جسپریت بمراہ سے کہتے ہیں کہ احتیاط سے باؤلنگ کرنا کیونکہ میں بڑے بڑے ہٹ مارتا ہوں۔جسپریت بمراہ، عامر خان کا یہ کہہ کر مذاق اْڑاتینظر آرہے ہیں کہ اگر آپ اتنی ہی ہٹ فلمیں دیتے ہیں تو لال سنگھ چڈھا کا کیا ہوا؟سوشل میڈیا صارفین کی جانب سیاسپورٹس ایپ ڈریم 11 کے اشتہارات پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

Related Articles