رادھیکا آپٹے کو فلم سے کیوں ہاتھ دھونا پڑے تھے؟
ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے کا کہنا ہے کہ ایک بار انہیں ایک فلم میں کام سے اس لیے ہاتھ دھونا پڑے کیونکہ میرا وزن 3 سے 4 کلو زیادہ تھا۔اداکارہ کا مزید کہنا کہ انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں یہ کہا جاتا تھا کہ اپنی ناک بڑی کرواؤ یا جسم کے فلاں اعضا کو بڑھواؤ۔ میڈیا سے حالیہ گفتگو کے دوران رادھیکا سے پوچھا گیا کہ کیا اب بھی انہیں مذکورہ بالا کمنٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں اب ایسا نہیں ہوتا، لیکن شروع میں یہ بہت ہوتا تھا۔ تامل ناڈو کے علاقے ویلور سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ رادھیکا آپٹے ان دنوں جاسوسی اور مزاح پر مبنی اپنی نئی فلم ’مسز انڈر کوَر‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں جو 14 اپریل کو تھیٹرز پر جاری ہوگی۔اس فلم کی مصنفہ و ہدایتکارہ انوشری مہتہ ہیں جو اپنی پہلی فلم ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ جبکہ فلم میں رادھیکا کے علاوہ سومیت ویاس، راجیش شرما اور صاحب چیٹرجی بھی شامل ہیں۔