بگ باس میں سلمان خان کا کام ملا تو ضرور کروں گا، ڈینو موریا

ممبئی،اپریل۔بگ باس بھارت کا مشہور ٹی وی پروگرام ہے، اس کی میزبانی ایک عرصے سے سلمان خان کر رہے ہیں۔فلم، موسیقی، ٹی وی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی کئی شخصیات بگ باس میں شرکت کرتی ہیں۔بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا کو بھی کئی بار بگ باس میں شرکت کی دعوت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ انکار کر دیا۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بطور امیدوار شو میں حصہ نہیں لینا چاہتے لیکن اگر بگ باس کی میزبانی کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہر سال بگ باس میں بطور امیدوار شرکت کی پیشکش ہوتی ہے لیکن میرے پاس وہاں جانے کا وقت نہیں۔ڈینو نے کہا کہ رواں برس تو میں ایک ساتھ تین فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں، دوئم یہ کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں ایک ہی گھر میں چار مہینے کیلئے بند رہ سکتا ہوں کہ نہیں، اگر میں 20 برس کا ہوتا تو شاید ایسا کرسکتا تھا لیکن اب میں زندگی کے ایسے مرحلے پر نہیں ہوں کہ میں خود کو گھر میں بند کرلوں۔ان کا کہنا تھا لیکن اگر مجھے سلمان خان کا کام ملا تو میں ضرور کروں گا، میں بہترین انداز میں بگ باس کی میزبانی کروں گا گو کہ سلمان خان بہت بہترین ہیں، میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں۔

Related Articles