ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں، انوشکا شرما

ممبئی،اپریل۔بھارتی معروف خوبرو جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے رات کو سونے کا معمول کافی متاثر کْن ہے جسے عقلمندانہ اور صحت مند قرار دیا جا سکتا ہے۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ ان شخصیات کا انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ انڈسٹری سے وابستہ ہونا ہے۔گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔اس دوران ریڈ کارپٹ پر انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی فیملی کا کوئی ایسا دوست ہے جس کے ساتھ آپ اور ویرات صبح 3 بجے پارٹی کر سکیں؟اس سوال کے جواب میں انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ہم میں سے کوئی بھی صبح 3 بجے جاگتا تو ہم ضرور کسی دوست کو کال کر لیتے مگر ہم صبح 3 بجے تک جاگنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم رات جَلدی سو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بہانہ نہیں ہے، یہ حقیقت ہے کہ جب آپ کے پاس ایک بچہ ہوتا ہے تو آپ اتنے سوشل نہیں ہو سکتے، ہم (انوشکا اور ویرات) اصل میں خوش ہیں کیونکہ ہم دونوں ہی بہت زیادہ سوشل نہیں ہیں، ہمیں عام چیزیں پسند ہیں جیسے گھر میں وقت گزارنا۔انوشکا کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے سبب ہم ایک دوسرے کے ساتھ اتنا وقت بھی نہیں گزار پاتے لہٰذا جب کبھی ہمیں ایک ساتھ وقت ملتا ہے تو ہم اسے ایک فیملی کی طرح ایک ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔

Related Articles