سلمان خان کی ’ بجرنگی بھائی جان 2‘ سے کرینہ کپور کی چھٹی ہوگئی

ممبئی،مارچ۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’ بجرنگی بھائی جان 2 ‘ سے اداکارہ کرینہ کپور کو الوداع کہہ دیا۔میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہٹ فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل ’ بجرنگی بھائی جان 2‘ بنانے جارہے ہیں۔ بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔رپورٹس کا کہنا ہے کہ بجرنگی بھائی جان 2 میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ممکنہ طور پر سلمان خان کی ہیروئن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔دلچپسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

Related Articles