بچوں نے آرمیگیڈن میں خلانورد کا کردار ادا کرنے پر خوب مذاق اڑایا، بین ایفلک
لاس اینجلس،مارچ۔ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔پروموشن کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی اپنی فلمیں دکھائیں گے کیونکہ اب بچے بڑے ہوگئے ہیں۔بین ایفلک اور ان کی سابقہ اہلیہ کی دو بیٹیاں 17 سالہ وائلٹ، 14 سالہ سیرافینا اور 11 سال کے بیٹے سیموئل ہیں۔بین نے بتایا کہ بچوں نے اپنے بچپن میں میری فلم ’آرمیگیڈن‘ دیکھی تو خوب مذاق اڑایا تھا۔امریکی فلمی میگزین سے بات کرتے ہوئے بین ایفلک نے کہا کہ آرمیگیڈن میری وہ پہلی فلم تھی جو بچوں نے ساتھ بیٹھ کر دیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو میرے خلانورد کا کردار بہت دلچسپ لگا، انہوں نے میرا خوب مذاق اڑایا۔