نامعلوم شخص کا بالی ووڈ اداکار پر کلہاڑی سے حملہ

کیلیفورنیا،مارچ۔ امریکہ میں نامعلوم شخص نے بالی ووڈ اداکار امن دھالیوال پر کلہاڑی سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پہلے خوب چیختا چلاتا ہے اور پھر اچانک کلہاڑی سے وار کر کے امن دھالیوال پر دھاوا بول دیتا ہے۔امن دھالیوال پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ کیلیفورنیا میں جم میں ورزش کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں اداکار کو شدید زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے جسم پر کئی چوٹیں اور ٹانکے لگے ہیں۔یاد رہے کہ امن دھالیوال نے ریتک روشن کے ساتھ فلم جودھا اکبر میں راجکمار رتن سنگھ کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے بھارتی فلموں سمیت کئی ہالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Articles

Check Also

Close