ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کا کردار کیا؟ سسپنس ختم

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے سنجو بابا سنجے دت نے کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں اپنے کردار سے متعلق سسپنس ختم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے بتایا کہ وہ ہیرا پھیری 3 میں نابینا ڈان کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کردار فلم ویلکم میں فیروز خان کے آر ڈی ایکس کے رول سے قریب تر ہے۔سنجے دت نے مزید کہا کہ ہیرا پھیری ایک بہترین فرنچائز ہے، اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا، اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش روال سے میرا بہت پرانا رشتہ ہے، ان کے ساتھ رہنا مجھے اچھا لگتا ہے۔سنجو بابا فلم ہیرا پھیری میں نیا اضافہ ہیں، اس کے ابتدائی 2 حصوں میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔سنجے دت نے دراصل فلم ہیرا پھیری 3 میں شمولیت سے متعلق زیر گردش خبروں پر ردعمل دیا اور تصدیق کی کہ وہ نابینا ڈان کا کردار نبھائیں گے۔فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کارتک آریان بھی شامل ہیں، ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کی شوٹنگ لاس اینجلس، ابوظبی اور دبئی میں کی جائے گی۔پاریش راول نے تصدیق کی کہ وہ فلم کے تیسرے حصے میں بھی اپنے شہرہ آفاق کردار بابو بھیا کو ہی نبھائیں گے۔فلم میں کارتک آریان کے موجودگی کی تصدیق گزشتہ برس ہوگئی تھی تاہم اکشے کمار کے کردار کے حوالے سے چہ مگوئیاں تاحال باقی ہیں۔اکشے کمار نے گزشتہ برس فلم ہیرا پھیری 3 کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا تاہم رواں برس فروری میں انہوں نے فلم کا پرومو شوٹ کیا ہے۔

Related Articles