مرونال ٹھاکر نے سوشل میڈیا پر پرستار کی شادی کے پیغام کو فوری رد کردیا

ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک پرستار کی جانب سے شادی کے پیغام پر دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا میری طرف سے نہ ہے۔ اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہندی، مراٹھی اور تیلگو فلموں کی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ایک سلوموشن ویڈیو کیپچرڈ پوسٹ کی۔ اس کلپ میں وہ مختلف پوز کے ذریعے اپنی جیولری دکھا رہی تھیں۔ ویڈیو میں 30 سالہ مرونال ایک کاؤچ پر بیٹھی تھیں اور انہوں نے اپنے کمرے کی اندرونی جھلک بھی دکھائی۔ اس موقع پر جہاں دیگر افراد نے کمنٹس کیے وہیں عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے لکھا، بہت شاندار اور خوبصورت۔ایک فین نے اسے دیکھ کہ کہا کہ میری طرف سے رشتہ پکا، جس پر مرونال نے جواب دیا میری طرف سے نہ ہے۔

 

Related Articles