’جیکولین 200کروڑکے فراڈ میں ملوث نہیں

ملزم سکیش نے اداکارہ کے حق میں بیان دیدیا

ممبئی،فروری۔200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھرکو نئی دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران ملزم نے ناصرف جیکولین کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونیکی تردید کی بلکہ کہا کہ ’جیکولین اس کیس کا حصہ نہیں ہیں، انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں ان کی حفاظت کے لییموجود ہوں‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیش نے رپورٹر کے ذریعے اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن وِش بھی کیا تھا۔میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنیکے الزامات ہیں جب کہ چندرشیکھر پرکروڑوں روپیکے فراڈ اور بھتہ وصول کرنیکے الزامات ہیں۔چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ملزم نامزد ہیں۔

 

Related Articles