سدھارتھ اور کیاراکی شادی کی تقریب
اداکارہ بھومی پیڈنیکر کی ایک شخص کو بوسہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی
ممبئی،فروری۔ بالی ووڈ کی نئی جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب میں اداکارہ بھومی پیڈنیکر کی ایک شخص کو بوسہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھومی پیڈنیکر سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھتی ہیں جب وہ ایک شخص کو بوسہ دیتی ہیں۔گارڈز کیمرے بند کروا رہے ہوتے ہیں اور بھومی اور اس شخص کے سامنے رکاوٹ بن رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس شخص کی شناخت واضح نہیں ہو پاتی۔ انٹرنیٹ صارفین بھومی پیڈنیکر کے اس مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت کے بارے میں سوال پوچھ رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شخص یش کٹاریا ہے جس کا کافی عرصے سے بھومی پیڈمیکر کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے۔یش کٹاریا ایک کاروباری شخص ہے۔