دربھنگہ میں ایمس کے قیام پر کابینہ کی مہر ثبت
نئی دہلی، بہار کے در بھنگہ میں نیا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے قیام کو مرکزی کابینہ نے منگل کے روز منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ’پردھان منتری سواستھ سُرکشا یوجنا‘ (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت دربھنگہ میں نیا ایمس کھولنے کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے ساتھ ہی 2,25,000 روپیے کے بیسک سیلری پر دربھنگہ ایمس کے لیے ڈائریکٹر کے عہدے کی تشکیل کو بھی منظوردے دی ہے۔
دربھنگہ ایمس کو1,264 کروڑ روپیے کی لاگت سے بنایا جائے گا اور حکومت سے اجازت ملنے کے 48 ماہ کی مدت میں اس کی تعمیری کام کے مکمل ہونے کا امکان ہے۔ نئے ایمس سے ایم بی بی ایس کی 100 سیٹ اور 60 نرسنگ سیٹ بڑھے گی۔ اس میں 15 سے 20 سپر اسپیشلٹی محکمہ ہوں گے اور یہ 750 بیڈ پر مشتمل ہوگا۔