نیو یارک ٹائمز اسکوائر کے قریب فائرنگ سے نوجوان ہلاک

نیو یارک ،فروری۔نیویارک ٹائمز اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق 22 سالہ شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ساڑھے 5 بجے ایمرجنسی کال پر ویسٹ 44 اسٹریٹ پہنچے تو نوجوان فائرنگ سے زخمی تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹائمز اسکوائر پر ریسٹورنٹ کے باہر پیش آیا جہاں روشنیوں سے آراستہ بل بورڈز آویزاں ہیں۔عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی تھی، دو نوجوان مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی۔

Related Articles