سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی سوریا گڑھ محل میں ہوگئی

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ فلم اسکرین کا رومانوی جوڑا بلآخر حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی آج جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں ہوگئی ہے۔اس حوالے سے ہلدی اور سنگیت کی تقریب گزشتہ روز ہوئی تھی۔اب تک دونوں نے میڈیا پر اپنی شادی کی تقاریب کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔مختلف بالی ووڈ ستارے کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں شرکت کیلئے جیسلمیر پہنچے تھے۔میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی 4 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سے لے کر سیاست اور کاروباری ہائی پروفائل مہمان شرکت کررہے ہیں۔ان مہمانوں کے لئے جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل سوریہ گڑھ میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔شادی کی تقریبات سیاحتی سیزن کے دوران کی جا رہی ہے اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

Related Articles