ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

ممبئی،فروری۔اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا روپ دھار لیا۔ویڈیو میں ارباز بتا رہے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینس پلیئر ہیں لیکن وہ نہایت بیکار ٹینس کھیل رہے ہیں۔ارباز خان ٹینس ریکٹ سے کرکٹ کا شاٹ بھی کھیلتے نظر آتے ہیں، یہ اشتہار طنزیہ نوعیت کا ہے۔اختتام پر وہ کہتے ہیں کہ شاید ہر کوئی ٹینس لیجنڈ نہیں بن سکتا لیکن آپ کوڈنگ لیجنڈ بن سکتے ہیں۔یہ کسی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی کا اشتہار ہے جو کوڈنگ کا مقابلہ کروا رہی ہے۔ارباز نے بتایا کہ مقابلے میں 50 لاکھ ڈالر کے انعام جیتے جاسکتے ہیں۔

Related Articles