یوگی نے مہاتما گاندھی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
لکھنؤ، جنوری ۔بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 75 ویں برسی پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو باپو کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر یوگی آج صبح راجدھانی لکھنؤ کے جی پی او میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر پہنچے اور بابائے قوم کی مورتی پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھجن پروگرام میں بھی حصہ لیا۔