نیپال میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کھٹمنڈو، جنوری۔ نیپال میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیپال کے نیشنل سینٹر فار ارتھ کوئک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ کے مطابق 14.43 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز باجوڑہ ضلع کے میلہ میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 تھی۔این ای ایم آر کے سربراہ لوک بیجے ادھیکاری کے مطابق دوپہر 2.43 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز باجوڑہ کے میلہ میں تھا۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 10 نومبر کو نیپال میں زلزلے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles