راکھی ساونت کی گرفتاری، شوہر عادل خان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی گرفتاری گردش کرتی خبروں پر ان کے شوہر عادل خان درانی نے خاموشی توڑ دی اور شرلین چوپڑا کی گرفتاری کے دعووں کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے راکھی کی گرفتاری کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ راکھی کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ اپنی مرضی سے تفتیش کے سلسلے میں تھانے گئی تھیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گرفتاری کی افواہوں سے لاعلم تھے، اگر انہیں علم ہوتا تو وہ پہلے ہی وضاحت پیش کر دیتے۔میڈیا کے مطابق عادل خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے راکھی ساونت کو کچھ روز قبل ایک کیس کی تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن بلایا تھا، تاہم اس وقت راکھی کام میں مصروفیت اور والدہ کی طبعیت کے باعث تفتیش کے لئے نہیں جاسکی تھیں۔تاہم اب مراٹھی بگ باس سے واپسی اور دیگر معاملات سے نمٹنے کے بعد راکھی اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے خود پولیس اسٹیشن گئی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے ان کا موبائل فون اپنی تحویل میں رکھا ہے جو چند روز بعد انہیں واپس کر دیا جائے گیا۔واضح رہے کہ شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف آئی پی سی 499 (ہتک عزت)، 500 (ہتک عزت کی سزا)، 509 (لفظ، اشارہ اور عمل جس کا مقصد عورت کی توہین کرنا تھا) اور 503 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

 

Related Articles