رائے بریلی:ڈمپر نے چائے کی دوکان میں ماری ٹکر، 6کی موت،4زخمی

رائے بریلی:جنوری۔ اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے گروہ بکس گنج علاقے میں گھنے کہرے کی وجہ سے ایک ٹرک چائے کی دوکان کو روندتے ہوئے نکل گیا۔اس حادثے میں 6افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ باندہ۔بہرائچ ہائی وے پر کھگیا کھیڑا گاؤں پر صبح تقریبا 6بجے اس وقت پیش آیا جب سخت کہرے اور خراب حد نظر کیو جہ سے ایک ڈمپر روڈ کے کنارے بنی چائے پوائنٹ کو روند دیا۔چائے کی دوکان میں 10افراد بیٹھے تھے جن میں سے 6کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت للئی، للو، روندر، ویریندر اور شیو موہن کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اشوک باجپئی، رام پرکاش تیوری، دیپیندرا لودھی اور شرون لودھی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں ڈی ایم ، ایس پی اور مملکتی وزیر دنیش پرتاپ سنگھ نے موقع واردات پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن و راحت رسانی کا کام شروع کرایا۔

Related Articles