نیٹ فلکس سیریز ’1899‘ کا سیزن 2 منسوخ کردیا گیا

لاس اینجلس،جنوری۔نیٹ فلکس کی سیریز ’1899‘ پہلے ہی سیزن کے بعد منسوخ کردیا گیا۔نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ڈارخ‘ کے تخلیقکاروں نے ’1899‘ کے سیزن 2 کی ریلیز کو منسوخ کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے جرمن ہدایت کار ’ Baran bo Odar‘ کا کہنا ہے کہ ’ہم نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر دے رہے ہیں کہ 1899 کو دوبارہ نہیں بنایا جائے گا۔ہم نے اس سے قبل یہ ارادہ کیا تھا کہ اسے سیزن 2 اور 3 تک مکمل کریں گے، جیسا کہ سیریز ڈارک کو کیا تھا، لیکن کبھی کبھا کچھ چیزیں ویسی نہیں ہوتی جیسا ہم سوچتے ہیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے فیصے سے لاکھوں مداحوں کو مایسوسی ہوئی ہوگی، لیکن ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہمیں اتنا پسند کیا، ہمیں آپ سے محبت ہے، ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے‘۔واضح رہے کہ سائنس فکشن اسٹوری ’1899‘ کی کہانی ایک ایسے بحری جہاز کے مسافروں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے تاریک ماضی سے بچنے کی امید رکھتے ہیں لیکن وہ ایک ڈراؤنے خواب کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Related Articles