شاہ رخ خان کی مداحوں کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے گفتگو کی، جس میں لوگوں کی جانب سے آنے والے سوالات کے شاہ رخ نے دلچسپ جواب دیے۔کسی نے کہا نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کیوں نہیں کر رہے؟ تو شاہ رخ نے جواب دیا کہ ہاہا ’میری مرضی‘۔ ایک مداح نے کہا آپ اتنے ہینڈسم کیسے ہیں؟ تو شاہ رخ نے جواب دیا ماں باپ کے جینز اچھے تھے۔مداح نے پوچھا کہ ایسی باڈی بنانے میں کتنا وقت لگا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 57 سال۔کسی نے پوچھا ہیلی کاپٹر اڑانا کب سیکھا؟ شاہ رخ نے جواب دیا کہ سائیکل کی ٹریننگ کے ساتھ۔

Related Articles