سلمان خان کا اپنے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کو بطور ہیرو لانچ کرنے کا فیصلہ

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نئے اداکاروں اور اداکارآں کو فلم نگری میں متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور ان دنوں وہ اپنے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر کو متعارف کرانے کے لیے ہیروئن کی تلاش میں ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹائیگر کی ہیروئن کے لیے سلمان خان کئی اداکارآں کے ساتھ رابطہ کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ٹائیگر کی پہلی فلم کی ڈائریکشن کے لیے ستیش کوشک کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور بڑی سکرین پر نظر آنے کی تیاری کے سلسلے میں ٹائیگرکی تیاریوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس نئی فلم کی شوٹنگ ممکنہ طور پر جنوری 2023ء میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹائیگر سلمان خان کی 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکا ہے۔

Related Articles