فلمساز جیمز کیمرون کورونا وائرس کا شکار، اواتار 2 کے پریمیئر میں شرکت مشکوک

لاس اینجلس،دسمبر۔امریکی فلمساز جیمز کیمرون کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی فلم اواتار 2 کے پریمیئر میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ڈزنی کے ترجمان نے امریکی میگزین کو بتایا کہ جیمز کیمرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اپنا شیڈول ورچوئل طریقے سے مکمل کریں گے۔جیمز کیمرون کو لاس اینجلس کے قومی تاریخی عجائب خانے کی ایک تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی لیکن وہ آن لائن شریک ہوئے۔16 دسمبر کو اواتار 2 انگریزی، ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی، فلم کی پروڈکشن پر 25 کروڑ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔

Related Articles