کانیے ویسٹ بچوں کے اخراجات کیلئے کارڈیشین کو ہر ماہ دو لاکھ ڈالر دیں گے
نیویارک،دسمبر۔امریکی ریپر کانیے ویسٹ اور اداکارہ کم کارڈیشین کے درمیان طلاق کے بعد بچوں کی کسٹڈی اور اخراجات سے متعلق تصفیہ ہوگیا۔غیرملکی میگزین کے مطابق معاہدے کے تحت کانیے ویسٹ ماہانہ بنیادوں پر کم کارڈیشین کو 2 لاکھ ڈالر دینے کے پابند ہیں، یہ رقم وہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کارڈیشین کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے۔یہ رقم بچوں کے اخراجات کی مد میں دی جائے گی، ان کے چار بچے ہیں، جو کانیے اور کارڈیشین کی مشترکہ کسٹڈی میں رہیں گے۔گلوکار اور اداکارہ کے درمیان باہمی تصفیے کے تحت کانیے ویسٹ بچوں کے علاج معالجے، تعلیم اور سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کا نصف حصہ ادا کرنے کے پابندی ہوں گے۔یاد رہے کہ کم کارڈیشین نے کانیے سے طلاق کے لیے پچھلے برس فروری میں درخواست دی تھی۔دونوں کی شادی کی پرتعیش تقریب 2014ء میں اٹلی میں ہوئی تھی۔