پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو بیٹی کی ایک خوبصورت جھلک دِکھادی

ممبئی،نومبر۔ عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی ایک خوبصورت جھلک دِکھا کر اپنے لاکھوں مداحوں کو خوش کردیا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکارہ کی بیٹی کا آدھا چہرہ ٹوپی سے ڈھکا ہوا ہے اور وہ پرسکون نیند سوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نِک جونس کی اس بیٹی کی پیدا ئش سروگیسی کے ذریعے رواں سال 15 جنوری کو ہوئی تھی۔

Related Articles