’گووندا نام میرا‘ نے مجھے رْلایا نہیں: وکی کوشل

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار وکی کوشل نے اپنی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کے ٹریلر لانچ پر دلچسپ انکشاف کیا کہ یہ پہلی فلم ہے جس نے انہیں رْلایا نہیں۔وکی کوشل آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کا پہلا ٹریلر لانچ کردیا گیا۔ٹریلر لانچ کی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ’ایک سال قبل ششانک نے مجھے بتایا تھا کہ وہ مجھے ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ ’پاگل‘ لکھ رہے ہیں، اس سے زیادہ کچھ علم نہیں تھا۔اس کے بعد جب ششانک نے مجھے ’گووندا نام میرا‘ میں میرے کردار کے بارے میں بتایا تو میں انکار ہی نہیں کرسکا، کیونکہ میں طویل عرصے سے کوئی ایسا ہی کردار ادا کرنا چاہ رہا تھا جس میں مجھے رونا نہ پڑے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس فلم میں سالا یہ دکھ بلآخر ختم ہوگیا، میں بہت خوش تھا‘۔اداکار نے ٹریلر لانچ تقریب میں یہ بھی انکشاف کیا کہ عام طور پر رشتہ داروں کی طرف سے فلموں میں ان کی اداکاری کی تعریف کی جاتی ہے، لیکن ان سب کو ایک ہی شکایت رہتی تھی کہ ’وہ اپنی فلموں میں گاتے یا ڈانس نہیں کرتے‘۔اس حوالے سے وکی کوشل نے بتایا کہ ‘گووندا نام میرا‘ میں انہیں ناچتے اور گاتے بھی دیکھا جاسکے گا۔وکی کوشل بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک، مسان، رازی اور سنجوجیسی فلموں سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

Related Articles