کاشی ۔تمل سنگمم ملکی اتحاد کو توانائی فراہم کرے گا:مودی
وارانسی:نومبر۔کاشی اور تمل ناڈو کے تہذیب و ثقافت کو ایک دوسرے کا متبادل قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ کاشی تمل سنگمم ملک میں قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کی توانائی فراہم کرے گا۔بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے اینفی تھیٹر میدان میں ایک مہینے تک چلنے والے کاشی۔ تمل سنگمم کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے پاس فخر کرنے کے لئے دنیا کی سب سے پرانی زبان تمل ہے۔ ویہ مقبول ترین اور زندہ جاوید ہے۔ لوگ ششدر رہ جاتے ہیں جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان دنیا کی سب سے پرانی زبان کا گھر ہے۔ رامانچاریہ اور شنکرآچاریہ سے لے کر راجا جی اور سروے پلی رادھا کرشنن سمیت جنوب کے متعدد عالموں کے ہندوستانی فلسفہ کو سمجھے بغیر ہم ہندوستان کو نہیں جان سکتے۔انہوں نے کہا ہمیں آزادی کے بعد ہزاروں سالوں کی روایات اور اس وارثت کو مضبوط کرنا تھا۔ اسے ملکی اتحاد کا سوتر بنانا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے اس کے لئے خاطر خواہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ کاشی۔ تمل سنگمم اس عزم کے لئے ایک پلیٹ فارم بنے گا اور قومی اتحاد کو تقویت بخشنے کی توانائی فراہم کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی کے چاروں جانب گھومتے ہوئے آپ ہریش چندر گھاٹ پر ایک تمل مندر دیکھیں گے۔ اسی طرح کیدار گھاٹ پر 200سال پرانا مٹھ اور ایک آشرم ہے۔ تمل شادی تہذیب میں کاشی کے سفر کا ذکر ملتا ہے۔ یعنی تمل نوجوانوں کی زندگی میں کاشی کے سفر کی اہمیت ہے۔ یہ کاشی کے لئے تمل لوگوں کے اٹوٹ پیار کو ظاہر کرتا ہے۔کاشی میں بابا وشوناتھ ہیں تو تمل ناڈو میں بھگوان رامشورم کا آشیرواد ہے۔ کاشی اور تمل ناڈو میں یکسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ایک خود میں کاشی ہے تو تمل ناڈو میں جنوبی کاشی ہے۔ کاشی۔ کانچی کی شکل میں دونوں کی سپت پوریوں میں اپنی اہمیت ہے۔کاشی اور تمل ناڈو موسیقی، ادب اور فن کےذرائع ہیں۔ کاشی کا طبلہ اور تمل ناڈو کا تھانومائی مشہور ہے۔ کاشی میں، آپ کو بنارسی ساڑیاں ملیں گی اور تمل ناڈو میں آپ کو کانجیورام ریشم نظر آئے گا جو پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ایک طرف، کاشی ہمارا ثقافتی دارالحکومت ہے، جو پورے ہندوستان کا احاطہ کرتا ہے، اور دوسری طرف، ہندوستان کی قدامت اور فخر کا مرکز، ہمارا تمل ناڈو اور تمل ثقافت ہے۔ یہ سنگم بھی گنگا جمنا کے سنگم کی طرح مقدس ہے۔انہوں نے کہا ہمارے ملک میں سنگم کی بہت اہمیت رہی ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے سنگم سے لے کر نظریوں و نظریات، علم و سائنس اور معاشروں اور ثقافتوں تک، ہم نے ہر سنگم کو منایا ہے۔ اس لیے کاشی تمل سنگمم اپنے آپ میں خاص اور منفرد ہے۔ کاشی ثقافت اور روحانیت کا مرکز ہے، جب کہ تامل فکری اور فنکارانہ ہے۔ دونوں خطوں نے اپنے دل میں علم کے ورثے کو سجا کر رکھا ہے اور اس قدیم وابستگی کاکاشی تامل سنگمم گواہ بن رہا ہے۔ اس تقریب میں شرکت سے پہلے مودی نے تمل ناڈو کے مذہبی رہنماؤں (دھینم) سے ملاقات کی اور کاشی تامل لنک پر دو کتابوں کا اجراء بھی کیا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور اتر پردیش اور تمل ناڈو کے کئی وزراء اور معززین موجود تھے۔