ہالی وڈ اداکار شون پین نے اپنا آسکرایوارڈ یوکرینی صدر کودے دیا

کیف،نومبر۔ ہالی وڈ کے مشہور اداکار شون پین نے اپنا آسکر ایوارڈ یوکرین کے صدر کو دے دیا۔ہالی وڈ اسٹار شون پین نے یوکرین کے صدر ولودو میر زیلسنکی سے دارالحکومت کیف میں ملاقات کی۔ شون پین نے یوکرین کی جنگ میں صدر زیلسنکی اور یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنا آسکر ایوارڈ یوکرینی صدر کو پیش کردیا۔یوکرین کے صدر نے شون پین کو یوکرین کے ایوارڈ ’ آرڈر آف میرٹ‘ سے نوازا۔ یوکرینی صدر اور اداکار شون پین کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Related Articles