پرینیتی چوپڑا نے’یش راج فلمز‘ کو خیرباد کہہ دیا
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز (YRF) اور اس کی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔یش راج فلمز نے فلم ’لیڈیز vs رکی بھال‘ کے ذریعے پرینیتی چوپڑا کو بھارتی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔ اداکارہ نے فلم ’لیڈیز vs رکی بھال‘ کے بعد بھی یش راج فلمز کے کئی مشہور پراجیکٹس میں کام کیا، جن میں فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ اور ’عشق زادے‘ بھی شامل ہیں۔لیکن اب پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز اور اس کے ٹیلنٹ مینجمنٹ ونگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’پرینیتی اور یش راج فلمز نے طویل عرصے تک ایک ساتھ کام کیا ہے اس لیے یہ پروڈکشن ہاؤس اداکارہ کے لییان کے ایک گھر کی طرح ہے‘۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ’اداکارہ کچھ نئے تجربات کرنا چاہتی ہیں اس لیے وہ یش راج فلمز کو چھوڑ کر ایک نئی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کا حصّہ بننے جارہی ہیں‘۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے یش راج فلمز کے مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشن ڈویڑن کا حصّہ بھی رہ چکی ہیں۔