انجلیناجولی کا ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی

لاس اینجلس،نومبر۔عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ایران کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ’فارسی نظم‘ شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ نظم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں‘۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر ایرانی خواتین کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا تھا۔

Related Articles