گانا گا کرنوپارکنگ سے خبردار کرنے والا بھارتی پولیس اہلکار

دہلی،اکتوبر۔اگر نوپارکنگ ایریا سے آپ کی گاڑی اٹھالی جائے تو یقیناً یہ آپ کے لیے پریشانی کا سبب ہوگا اور آپ اپنی گاڑی کیلیے فوری بھاگ دوڑ شروع کردیں گے لیکن بھارت میں ایک پولیس اہلکار نے شہریوں کو نوپارکنگ سے خبردار کرنیکے لیے دلچسپ طریقہ اختیار کیا۔بھارت سے سامنے آنے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہریوں کو گانا گاتے ہوئے نوپارکنگ کی اطلاع دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس اہلکار مشہور پنجابی گانے ’بولا تارا را را ‘کے سْر پر گانا گاتا ہے اور گاتے ہوئے بولتا ہے کہ ’نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی تو کرین گاڑی لے جائے گی، خالی ہاتھ صرف گاڑی کی چابی رہ جائے گی اور واپسی میں لوگوں سے پوچھتے رہو گے گاڑی کہاں گئی‘۔یہ ویڈیو ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر سامنے آئی جس نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔یہ گانا ‘بولو تارا را را’ مشہور گلوکار دلیر مہندی نے گیا ہے جس نے کافی مقبولیت سمیٹی ہے۔

 

Related Articles