اڑدھا پوری بکری نگل کر اسکول کی بس میں سوار ہو گیا

دہلی،اکتوبر ریاست اتر پردیش میں اڑدھا پوری بکری نگلنے کے بعد اسکول کی بس میں جا گھسا جس کے ریسکیو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں ایک اڑدھا مقامی شہری کی بکری نگلنے کے بعد اسکول کی بس میں سوار ہو کر بیٹھ گیا جسے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑدھے کے بس میں سوار ہونے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اڑدھا اسکول بس کی سیٹ کے نیچے گھسا ہوا ہے جسے محکمہ جنگلات کے اہلکار رسی اور لکڑی کی مدد سے پکڑ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پکڑنے کی کوشش کے دوران اڑدھے کا آدھا حصہ بس کے انجن میں گھس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے رسیوں کی مدد سے باہر نکال کر پکڑا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

Related Articles