پریانکا چوپڑا کی ملالہ یوسفزئی کیساتھ ایک اور تصویر وائرل

ممبئی،ستمبر۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد اب ایک ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔پریانکا چوپڑا کام کے سلسلے میں آج کل نیویارک میں ہیں، جہاں وہ اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے شوہر، گلوکار نک جونس، بیٹی اور کچھ دوستوں کے ساتھ اپنے ریسٹورنٹ سونا گئیں۔پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورینٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ کھانا کھایا، جن میں ان کی منیجر انجولا اچاریہ، سریتا چوہدری، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام شامل ہیں۔اس ریسٹورنٹ میں ملالہ یوسفزئی اور پریانکا چوپڑا کی ایک ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد پریانکا چوپڑا، ملالہ یوسفزئی اور امریکی شاعر امانڈا گورمین کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

 

Related Articles