جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے مقدمے پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس،ستمبر۔ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی جانب سے سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ پر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے پر مبنی دستاویزی فلم کے ٹریلر میں کیس سے متعلق کچھ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے ہتکِ عزت کے مقدمے پر مبنی دستاویزی فلم ’جانی vs ایمبر: دی یو ایس ٹرائل‘ کا ٹریلر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم ہالی ووڈ کی اس معروف سابقہ جوڑی کے انتہائی مشہور ہتکِ عزت کے مقدمے کے دوران ہونے والے واقعات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لانے والی ہے۔فلم کے ٹریلر کے ایک سین میں جانی ڈیپ کو عدالت میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں نے اس ساری صورتِ حال میں جو زبان استعمال کی، مجھے اس پر بالکل بھی فخر نہیں ہے‘۔دوسری جانب ایک سین میں ایمبر ہرڈ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’اس مقدمے کی سماعت شروع ہونے کے بعد سے مجھے جان سے مارنے کی کئی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں، لوگ مجھے اس طرح کی دھمکیاں ملنے پر مذاق اْڑا رہے ہیں، میں ان تمام سے صرف یہ چاہتی ہوں کہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں‘۔اس دستاویزی فلم میں ورجینیا میں ہونے والے ٹرائل کے ویڈیو کلپس دکھائے جائیں گے، جو جانی ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کے خلاف جیتا تھا۔

 

Related Articles