سارہ علی خان نے اپنی دادی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟سارہ علی خان نے اپنی دادی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
ممبئی،؍ستمبر۔بالی ووڈ انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کی بائیو پِک کے بارے میں بات کی ہے۔اْنہوں نے اسکرین پر اپنی دادی کا کردار ادا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ دادی کے معیار پر پورا اترنا مشکل ہے، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ میں ان کے مدِ مقابل کیسی نظر آتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ میں بڑی امّی (دادی) سے باتیں تو بہت کرتی ہوں لیکن مجھے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا کہ میں ان سے کبھی ان کے کیریئر کے بارے میں بات کرسکوں اور اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہیں ان کے بارے میں جو میں نہیں جانتی۔سارہ علی خان نے کہا کہ میری دادی کی معلومات بہت اچھی ہیں، وہ بہترین خاتون ہیں جو موجودہ حالات و واقعات میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کی طرح ان کی زندگی بھی بہترین ہے۔ اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دادی کے پاس دنیا سے متعلق بہت سے مختلف نظریات ہیں اور ان نظریات کو جاننے کے لیے ہم نے ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کافی وقت گزارا ہے۔