طالبان نے اپنے قیدی کے بدلے امریکی انجینئر کو رہا کر دیا

کابل،ستمبر۔پیر کے روز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ نے امیر متقی نے کہا ہے کہ تحریک نے امریکی انجینئر مارک فریرچس کو رہا کیا۔ بدلے میں امریکہ نے آج طالبان کی ایک بڑی شخصیت حاجی بشیر نورزئی کو رہا کردیا ہے۔امیر متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے پیر کی صبح کابل ایئرپورٹ پر مارک فریرچس اور حاجی بشیر کا تبادلہ کیا۔ حاجی بشیر کئی دہائیوں سے منشیات کے الزام میں امریکہ میں زیر حراست تھے۔دوسری طرف فریرچس امریکی بحریہ کے ایک تجربہ کار انجینئر ہیں۔ انہوں نے ایک دہائی تک افعانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رکھا ہے۔ فریرچس کو فروری 2020 کے اوائل میں اغوا کیا گیا تھا۔

Related Articles