نئی وزیراعظم لز ٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی، بورس جانسن

لندن ،ستمبر ۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرنے کیلئے سکاٹ لینڈ روانگی سے قبل ڈائوننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کیا۔بورس جانسن نیکہا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی،میں نے بوسٹر راکٹ کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے بریگزٹ کاعمل مکمل کیا، یورپ بھرکی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی، یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران پیدا کرکے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔

Related Articles