بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی،شبانہ اعظٰمی بات کرتے ہوئے روپڑیں

ممبئی،ستمبر۔ سینئر بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظٰمی مسلمان خاتون بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی کیمجرموں کی رہائی پربات کرتے ہوئے رو پڑیں۔اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظٰمی گجرات کی رہائشی بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو رہا کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔شبانہ اعظٰمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ میں ملوث مجرموں کی رہائی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کی رہائی پر میں بلقیس بانو سے شرمندہ ہوں۔شبانہ اعظٰمی کا مزید کہنا تھا کہ بلقیس بانو جس بہادری اورصبر سے اپنے اوپرظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑی ہوئیں وہ قابل تعریف ہے۔ جو خواتین بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں اور جنہیں ہرروز ریپ کی دھمکیاں دی جاتی ہیں کیا انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔

Related Articles