پوکسو معاملہ: مروگھا مٹھ کا سنت پولیس حراست میں
چتردرگ، یکم ستمبر۔کرناٹک کے چتردرگ میں مروگھا مٹھ کے ایک سنت شیو مورتی مروگھا شرنارو کو جمعرات کو پولیس نے جنسی زیادتی کے ایک معاملے میں حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق پولیس کی ٹیم نے 8 بج کر 45 منٹ پر مٹھ کے اندر سنت سے پوچھ گچھ کی اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ باقی تین ملزمان مفرور ہیں جبکہ مٹھ ہاسٹل کی وارڈن رشمی پولیس کی حراست میں ہے۔قبل ازیں دن میں ضلع عدالت نے سنت کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی تھی۔پولیس نے سنت کے خلاف پوکسو کے تحت اسکول کی دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔