مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 1723 نئے معاملے، مزید چھ مریضوں کی موت

ممبئی، اگست۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 1723 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے مزید چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 8094845 ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے 148224 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ سے 1845 مریض ٹھیک ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7934878 ہو گئی ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 98.02 فیصد اورشرح اموات1.83 فیصد ہے۔ریاست میں فی الحال 11743 ایکٹیو کیسز ہیں۔

 

Related Articles