عریاں فوٹوشاٹ پر اداکار رنویر سنگھ کو سمن جاری

ممبئی۔اگست۔ برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کروانے پر ممبئی پولیس بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کے گھر سمن لیکر پہنچ گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے 21 جولائی 2022 کو ایک میگزین کیلیے برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے خلاف بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید قسم کا ردعمل آیا۔نامناسب فوٹو شوٹ کے خلاف بھارت کی ایک این جی او نے اداکار کے خلاف تھانے میں درخواست بھی جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے 12 اگست کو ممبئی پولیس نے رنویر سنگ کو تفتیش کیلیے 22 اگست کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا۔خیال رہے کہ رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد چیمبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جب کہ ریاست مہاراشٹر میں بھی اداکار کے خلاف درخواست دی گئی تھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی متنازع فوٹو شوٹ کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی ایک این جی او نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں شہریوں سے اداکار کیلئے کپڑے خیرات کرنے کی درخواست کی تھی۔اداکار کی تصویر سامنے رکھ کر ان کیلئے کپڑے عطیہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں شہریوں کو بڑی تعداد میں کپڑے ڈونیشن باکس میں ڈالتے دیکھا جاسکتا تھا۔

 

Related Articles